طالبات گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران گھر کی صفائی کو اپنے ہوم ورک کا حصہ بنائیں ۔وزیرتعلیم پنجاب

Published on May 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

index

لاہور(یواین پی) وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے آج صوبے کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے طلبا و طالبات کو ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کرنے اور متعلقہ لٹریچر کی فراہمی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے تاکہ تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس چھٹیوں کے دوران اپنے گھروں میں صفائی کی مہم چلائیں اوراپنے والدین کو بھی ڈینگی سے بچنے کی تدابیر سے آگاہ کرسکیں۔رانا مشہود احمد خاں نے انسدادڈینگی کی اس خصوصی مہم کا آغاز اپنے حلقہ انتخاب گلشن راوی لاہور میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول میں ڈینگی کے آگاہی سیمینار ز کے انعقاد سے کیا۔ علاقے کے مسلم لیگی کارکن محمد اقبال ڈوگر، سید عامر شاہ، حمیدالزماں گوشی بٹ، غلام عباس سیال، حاجی محمد افضل،مسز ثوبیہ بٹ، مسز نائلہ عمر،مسز فرزانہ کاظم ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی سینئر ہیڈمسٹریس مسزروبینہ گل شبیراور گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول کی سینئر ہیڈمسٹریس مسز پروین اختر کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب رانا حسن اختربھی اس موقع پر موجودتھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes