عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے زبردست کمی، اس مرتبہ پاکستان کو بھی فائندہ پہنچنے کا امکان

Published on April 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

لندن (یواین پی) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے زبردست کمی، اس مرتبہ پاکستان کو بھی فائندہ پہنچنے کا امکان، برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 6.2 فیصد کمی، قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آگئی، خام تیل اور پیٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردیے جانے کے باعث موجودہ صورتحال پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خام تیل کی برطانوی منڈی میں پیر کوکاروبار کے آغاز پر ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15 فیصد کمی کے بعد 14.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی اور اس کے جون کے سودے 6.2 فیصد کمی سے 20 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔یاد رہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی کھپت میں انتہائی ہے اور بیشتر ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں زیادہ کمی بھی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پیدوار زیادہ اور کھپت اپنی کم ترین سطح پر ہے۔جبکہ اس تمام صورتحال میں پاکستان میں وزارت توانائی نے ایک ماہ بعد ملک میں خام تیل اور پیٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویڑن نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کو ارسال کردہ مراسلہ میں پابندی ہٹانے سے مطلع کیا ہے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد ریفائنریز خام تیل درآمد کرسکیں گی جب کہ مارکیٹنگ کمپنیز کو ڈیزل اور پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویڑن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی کاشت کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں یکم اپریل سے اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes