سی پیک گوادر میں، ترقی لاہور میں ہو رہی ہے: طالبہ کا شہباز شریف سے شکوہ

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments


لاہور (یوا ین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے گوادر کے ڈگری کالج کی طالبہ کا شکوہ، وزیر اعلیٰ نے جواب بھی خوب دیا، کہتے ہیں کہ ماضی میں بلوچستان کو وفاق سے بہت سی شکایات پیدا ہوئیں کچھ جائز اور کچھ غلط فہمیاں تھیں۔ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے گوادر کے طلباء نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر گوادر کے ڈگری کالج کی سٹوڈنٹ یاسمین بی بی نے شکوہ کیا کہ سی پیک گوارد میں اور ترقی لاہور میں، یہ کیا ہے؟اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جواب دیا کہ لاہور کی ترقی ایک یا دو دن میں نہیں ہوئی بلکہ دہایاں لگی ہیں لیکن سی پیک کی وجہ سے ترقی گوادر میں بھی ہو گی۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو وفاق سے ایک یا دو دن میں شکایات پیدا نہیں ہوئیں، 70 سال سے کچھ غلط فہمیاں بھی تھیں، اس میں دو رائے نہیں کہ ماضی میں بلوچستان کو اس کا جائز حصہ نہیں دیا گیا۔وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک میں بلوچستان کا حصہ دوسرے نمبر پر ہے لیکن اس منصوبے کا فائدہ پورے پاکستان کو تب ہی ہو گا جب چاروں صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ملکر اس پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کو بھول کر آگے کی جانب جانا ہو گا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 10 ۔ 2009ء کے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے اپنے حصے کے 11 ارب روپے سالانہ بلوچستان کے لئے چھوڑ دیئے اور بڑا بھائی ہونے کے طعنے ضرور پڑتے ہیں لیکن بڑا بھائی ہونے کا کردار بھی ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题