کراچی(یو این پی)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو جو بات کرتے ہیں وہ پارٹی پالیسی ہے۔تفصیلات کےمطابق سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیوایک بار پھر چیئرمین بی بی بلاول بھٹوزرداری کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری جو بات کرتے ہیں وہ پارٹی پالیسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بچانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے ہم ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے جمہوریت خطرے میں پڑ جائے۔