لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، لانس نائیک اور دو شہری شہید

Published on April 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، لانس نائیک اور دو شہری شہید۔ بھارتی فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، لانس نائیک، 16 سالہ لڑکی اور خاتون شہید۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کا فوجی جوان لانس نائیک شہید ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 52 خاتون اور 16 سالہ معصوم بچی شہید ہوئی جبکہ پاک فوج کا جوان لانس نائیک علی باز جس کی عمر 34 برس تھی وہ بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن کے شہید ہو گئے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی بھی ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes