دارالحکومت ریاض سمیت سعودی عرب کے 11 شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ

Published on April 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

ریاض(یواین پی) دارالحکومت ریاض سمیت سعودی عرب کے 11 شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ طائف، تبوک، دمام، الظھران، الھفوف، قطیف، الخبیر میں فوری طور پر مکمل کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سعودی حکومت نے ہنگامی طور پر کئی شہروں میں 24 گھنٹوں کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ روز قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا، تاہم اب اس کا دائرہ کار 11 شہروں تک پھیلا دیا گیا ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ، طائف، تبوک، دمام، الظھران، الھفوف، قطیف، الخبیر اور ریاض میں اب سے 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ رہے گا۔گزشتہ ہفتے تین سعودی شہروں دمام، قطیف اور طائف میں کرفیو کے اوقات کا دورانیہ بڑھایا گیا تھا، جبکہ جدہ کے کچھ علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔تاہم اب ان تمام شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو کا یہ دورانیہ غیر معینہ مدت کے لیے کیا گیا ہے۔ ان شہروں میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر لوگوں کی زندگی اور صحت کو محفوظ بنانے کی خاطر لیا گیا ہے۔ تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں تک ہی محدود رہیں اور حالات کے پیش نظر سماجی تنہائی اختیار کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes