اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بیٹا اور بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار

Published on May 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

پشاور(یواین پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بیٹا اور بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے طبیعت کی ناسازی پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت نکلا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ان کے ساتھ ہی ان کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ‏میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں اور اس وائرس سے نجات کے لیے دعا کریں۔دریں اثنا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلی فون کرکےان کی اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور عوام سے نیک تمناؤں اور دعا کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题