کورونا نے پنجے گاڑ لیے، پاکستان میں مریض 20 ہزار سے تجاوز، 457 اموات

Published on May 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 20084 جبکہ ہلاکتیں 457 ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں 203025 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8716 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 981 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 5114 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔صوبہ پنجاب میں اس وقت 7494 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 7465، اسلام آباد میں 393، صوبہ بلوچستان میں 1172، خیبر پختونخوا میں 3129، آزاد کشمیر میں 67 جبکہ گلگت بلتستان کے 364 کنفرم کیس ہیں۔اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں 180 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 130، صوبہ پنجاب میں 121، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 19 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy