وزیراعظم عمران خان (آج) میانوالی کا دورہ کریں گے

Published on February 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان (آج)اتوار کو میانوالی کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میانوالی کے نزدیک کندیاں میں موسم بہار 2020 کی شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme