ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے

Published on May 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

پشاور(یواین پی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر رضوان کنڈی پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فرائض انجام دے رہے تھے، کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے ڈاکٹر ہاسٹل میں خو د کو آئسولیٹ کر لیا ہے ۔ کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ میرے حوصلے بلند ہیں، جلد صحت یاب ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آجاؤں گا۔خیال رہے کہ جب سے کوروناوائرس نے پاکستان میں قدم جمائے ہیں تب سے کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن سپاہی کے فرائض انجام دے رہا ہے اور اس محاذ پر اب تک ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کئی افراد جام شہادت نوش بھی کر چکے ہیں۔اس بارے میں بار بار احتجاج بھی کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کو مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں لیکن اس پر ابھی تک کسی قسم کا کوئی عمل ہوتا نظر نہیں آیا ۔حکومت کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے پاکستان میں اب عام شہریوں کے علاوہ ڈاکٹر اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو رہی ہے ۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 221 ہلاکتیں بھی خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ہو چکی ہیں اور اب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کا ڈاکٹر ہاسٹل میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ اس وقت پاکستا ن کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت پاکستان بھر میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 622 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题