ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد سے ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مریض پریشان

Published on May 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد سمیت ضلع بہاول نگر میں ماہِ رمضان المبارک میں ادویات کی شدید نایابی سے شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ۔مریضوں کو ادویات کے سلسلہ میں نجی میڈیکل سٹوروں پر بھیجا جارہا ہے بدقسمتی سے ہنگامی حالات میں بھی کوئی اضافی فنڈ نہیں رکھے گئے مریضوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں زیادہ تر غریب غرباءلوگ ہی آتے ہیں جو بازار سے ادویات نہیں خرید سکتے ۔ گزشتہ دورِ حکومت نے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کے لئے فراخدلانہ ادویات مہیا کی جاتی رہی ہے۔ مہنگائی کے اِس دور میں ہسپتال سے ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مریض بہت پریشان ہیں۔ عید الفطر کی آمد آمد ہے اور مریضوں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت نے ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا پیکیج دیا ہے لیکن پورے صوبے میں رورل ہیلتھ سنٹرز کیلئے کسی امداد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ مریضوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد سمیت ضلع بہاول نگر میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ سسکتی بلکتی انسانیت کو بچایا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme