آخری سانس تک میں اور میرے کارکن ظالمانہ نظام سے لڑیں گے:طاہر القادری

Published on April 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments
07
کینیڈا (یو این پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک پر عوامی تحریک کے آل پاکستان ورکرز کنونشن سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے مرکزی قیادت کے انتخاب کیلئے یونین کونسل کے کارکنان کو ووٹ کے استعمال کا حق دیا۔انہوں نے نو منتخب عہدیداروں ڈاکٹر رحیق عباسی ،خرم نواز گنڈا پور ودیگر کو انکے انتخاب پر مبارک دی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے انقلاب کیلئے لازوال قربانیاں دیں ،مجھے اپنے کارکنوں کی قربانیوں پر فخر ہے، ہم کرسی کیلئے نہیں بلکہ 18 کروڑ مسائل کا شکار عوام کو ان کے آئینی حقوق دلوانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم جس عظیم مقصد کیلئے برسرپیکار ہیں اس میں ہار نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ آخری سانس اور فتح تک میں اور میرے کارکن ظالمانہ نظام سے لڑیں گے ،علاج سے مطمئن ہوں جو ابھی جاری ہے حتمی ٹیسٹ اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں ہونگے۔ مکمل صحت یابی کے بعد پہلا سفر پاکستان کا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی منتخب قیادت اپنی ساری توجہ عوامی تحریک کو گراس روٹ پر آرگنائز کرنے اور متحرک کرنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر مرکوز کرے۔ کارکنوں کی عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں کروں گا ۔ہر کارکن میرا بیٹا ہے اور ہر کارکن کی رائے کا احترام کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ میں لاکھوں کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے دھرنے کے اختتام پر حکمرانوں کے سپانسرڈ منفی پروپیگنڈے کو مسترد کیا اور اپنی صفوں میں مثالی اتحاد قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک عوام کی امید ہے ،استحصالی نظام کو بدلنے کیلئے اور انقلاب برپا کرنے کیلئے ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹے نہ ہی کوئی طاقت ہمیں ہٹا سکتی ہے۔ ہماری ثابت قدمی کے باعث ہمارے مخالفین نے ہم پر جتنی بھی الزام تراشی کی تھی وہ اپنی موت آپ مر چکی ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes