آج سے اعتکاف کاآغاز،سرکاری سطح پرانتظام نہیں ہوگا

Published on May 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

لاہور(یواین پی)ملک بھرمیں آج سے اعتکاف کا آغاز ہوگا تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سرکاری سطح پر اجتماعی اعتکاف کا اہتمام نہیں کیاگیا۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے ترجمان آصف اعجاز کے مطابق امسال کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے جانی نقصان کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ مسجد داتا دربار اور بادشاہی مسجد سمیت صوبہ بھر میں سرکاری طور پر اجتماعی اعتکاف کا اہتمام نہیں کیاگیا لیکن انتہائی مختصر تعداد میں افراد ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اعتکاف کریں گے۔ دوسری طرف جامعہ نعیمیہ اورجامعہ اشرفیہ نے بھی اجتماعی اعتکاف کا اہتمام نہیں کیا۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے امسال منہاج القرآن نے بھی شہر اعتکاف نہیں سجایا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے مطابق جامعہ نعیمیہ میں 4 افراد اعتکاف میں بیٹھ سکیں گے۔ بادشاہی مسجد میں 4 سے 5 افراد کو اعتکاف کرانے کاانتظام کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题