عیدالفطر سے قبل ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے پر غور

Published on May 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت نے عید سے قبل ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی آئی اے نے یورپ کے لیے مزید ریلیف پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عید سے قبل اسلام آباد، کراچی، لاہوراور پشاور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔ ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک پروازوں پر پچاس فیصد مسافروں کا لوڈ ہوگا۔سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اندرون ملک جانے اور آنے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ ہوگی۔ خیال رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پروازوں پر انتیس مئی تک پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes