آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فضائیہ کا کردارقابل ستائش ہے ،وزیراعظم

Published on October 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments
11
ملکی دفاع میں فضائیہ نے ہر محاذ پر اپنی پیشہ وارانہ تربیت کا مظاہرہ کیا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے ،نوازشریف
وزیراعظم کا ایئرہیڈ کوارٹر کا دورہ، آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ ،شہداء کی یادگار پرحاضری دی اور پھول چڑھائے
اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم نوازشریف نے یہ بات دورہ ایئرہیڈ کوارٹرز کے موقع پر کہی، ایئرہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ایئرچیف طاہررفیق بٹ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیراعظم نے گارڈ آف آنرز کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے ا یئر ہیڈ کوارٹرز میں شہداء کی یادگار پرحاضری دی اور پھول چڑھائے، وزیراعظم نے ملک کیلئے جان کا نذرانہ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نوازشریف اور ایئرچیف طاہررفیق بٹ کی ملاقات بھی ہوئی جس مین پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog