ہمارے سرفروشوں کو سرفروشی کا یہ راستہ اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے؛ سید علی گیلانی

Published on November 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments


سری نگر(یو این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے حاجن معرکے میں شہید ہونے والے 6عسکریت پسند نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرفروش قوم کی غیر ملکی فوجی قبضے سے آزادی کے لیے اپنی معصوم زندگیاں قربان کررہے ہیں اور ہم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد کرتے ہیں کہ ہم ان کے اس مقدس مشن کوپاءۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد کو یکسوئی کے ساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے آپ کو بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوے دار ہے ، لیکن اس نے ایک مظلوم قوم کے تمام جمہوری حقوق کو اپنی اندھی فوجی طاقت کی بنیاد پر سلب کررکھے ہیں جس وجہ سے ہمیں عظیم اور بے مثال قربانیاں دینا پڑرہی ہے۔ بھارت طاقت کی بنیاد پر ہمیں پشت بدیوار کرنا چاہتا ہے اور اس نے ہماری تمام تر سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندیاں عائد کرکے ہمارے ان سرفروشوں کو یہ راستہ اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题