عوام کی سہولت اور آسانی کے لئےحکومتِ پنجاب اور آئی جی پنجاب کا ایک انتہائی احسن اقدام ،عوام کااظہارتشکر

Published on August 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز )عوام کی سہولت اور آسانی کےلئے حکومتِ پنجاب اور آئی جی پنجاب کا ایک انتہائی احسن اقدام لرننگ لاٸسنس کی سہولت گھر کی دہلیز پر فراہمی کا عملی ثبوت ہے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی ہدایات پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خواجہ عابد صغیر کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس موباٸل خدمت سنٹر کی گاڑی غلہ منڈی،سمیت مختلف علاقوں میں عوام کے لئے لرنر لائسنس جاری کر رہی ہے جس پر عوام نے تشکر اور اطمینان کا اظہارکیا۔ٹریفک پولیس موبائل خدمت سنٹر کی گاڑی جب غلہ منڈی کے صدر چوہدری حبیب الحق کی آڑھت کے سامنے پہنچی تووہاں تقریباً 100 سے زاٸد لوگ اس سہولت مستفید ہوۓ جن میں نٸے لاٸسنس بنانے والوں کے ساتھ ساتھ لاٸسنسز کی تجدید کروانے والے بھی کثیر تعداد میں موجود تھی۔اس موقع پر صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق کا کہنا تھا کہ ہم وزیرِاعلیٰ پنجاب، آٸی جی پنجاب، اور خصوصی طور پر ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان اور ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گھر کی دہلیز پر عوام سہولت مہیا کرنے کی کاوش کی اور عوام کو آسانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy