بھارت میں ماؤ باغیوں نے حملہ کرکے 16 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا

Published on March 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

\"1\"
رائے پور ۔۔۔ بھارتی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں نے حملہ کرکے 16 افراد کو ہلاک کر دیا جن میں گشت کرنے والے پولیس اور نیم فوجی دستے کے اہلکار شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ نے بھارتی سیکورٹی حکام اور پولیس ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ 200 باغیوں نے گھات لگا کر گشت کرنے والے پولیس اور نیم فوجی دستے کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں تین گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی۔ چھتیس گڑھ ریاست کے متعلقہ علاقہ کے سینئر پولیس افسر مکیش گپتا نے بتایا کہ حملہ کے نتیجہ میں سینٹرل ریزرو و پیرا ملٹری پولیس فورس کے 11، پولیس کے 4 اہلکار اور ایک سویلین ہلاک ہوا ہے۔ دریں اثناء ریاست کے ہوم منسٹر سوشی کمار شندے نے ماؤ باغیوں کے حملہ میں 16 افرادکے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ فوری طور پر ماؤ باغیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بارے کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题