فلموں میں چونکا دینے والا کردار کرنیکی خواہش ہے :عائشہ خان

Published on September 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

عید پر دو بڑی فلموں کی نمائش سے سینما ہی نہیں فلم انڈسٹری کو بھی استحکام ملے گا
کراچی(یو این پی) اداکارہ عائشہ خان نے کہا کہ فلم ’’وا ر‘‘ میں کام کرکے احساس ہوا تھا کہ فلم انڈسٹری کا ریوائیول ہونے جارہا ہے اب عید پر دو بڑی فلموں پنجاب نہیں جاؤنگی اورنامعلوم افراد 2 کی نمائش سے سینما ہی نہیں فلم انڈسٹری کو بھی استحکام ملے گا۔ پروڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید نے سافٹ امیج پر مبنی ر ومانو ی فلم بناکر فلم بینوں کو نئے ٹرینڈ سے متعارف کرایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ایک تقریب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا فہد مصطفی اب ٹی وی ڈراموں سے بطور اداکار دور ضرور ہوگئے ہیں لیکن ڈرامہ پروڈیوسر کے طور پر اب بھی مصروف ہیں ، فلموں میں وہ اداکاری کرکے اپنا لوہا منوارہے ہیں۔ اب ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو کہتے تھے کہ ٹی وی اداکار فلمیں نہیں بناسکتے ان کی بنائی ہوئی فلموں کے اب سیکوئل بن رہے ہیں ، ہمیں اپنے دل کشادہ کرنا ہونگے ، انہوں نے کہا ذاتی طورپر ڈرامے میں مصروف ہونے کی بنا پر فلموں کی آفرز ملنے کے باوجود انہیں قبول نہیں کررہی۔ اچھے کردار و جاندار سکرپٹ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے میری بھی خواہش ہے کہ فلموں میں کوئی چونکادینے والا کردار کروں۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题