مسجد نبویﷺ کھلنے کے پہلے ہی روز 93774 نمازیوں نے نماز ادا کی

Published on June 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

ریاض: (یواین پی) سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ کے کھلنے کے پہلے ہی روز 93 ہزار 774 نمازیوں نے نماز ادا کی۔ پہلے ہی دن سب سے زیادہ 40 ہزار سے زائد نمازیوں نے مغرب کی نماز ادا کی۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 20 دن سے زائد دن تک ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد 26 مئی سے کرفیو و لاک ڈاؤن کو نرم کردیا تھا۔ سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام ریاستوں اور علاقوں سے جزوی طور پر کرفیو کو ختم کردیا تھا جب کہ اس سے قبل ہی سلسہ وار حکومت نے لاک ڈاؤن کو نرم کرنا شروع کیا تھا۔سعودی حکومت نے مئی کے اختتام تک لاک ڈاؤن میں مزید نرمیاں کرتے ہوئے جہاں مساجد کو عام افراد کے لیے کھول دیا تھا، وہیں دیگر کاروباروں کو کھولنے کی اجازت بھی دی تھی۔تاہم کرفیو و لاک ڈاؤن کو نرم کیے جانے کے بعد وہاں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور 2 جون سے 3 جون کے درمیان 24 گھنٹوں کے اندر 1800 سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔عرب نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے تصدیق کی کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان کے مطابق نئے کیسز کے بعد ملک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 89 ہزار سے زائد تجاوز کر گئی جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 138 افراد ہلاک ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ نئی ہلاکتوں کے بعد سعودی عرب میں ہلاکتوں کی تعداد 549 تک جا پہنچی جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار 340 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog