سوشل میڈیاپر حضرت امیرمعاویہ کی شان میں گستاخی کیخلاف مذہبی جماعتوں کا دھرنا

Published on June 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)سوشل میڈیاپر اصحاب رسول حضرت امیرمعاویہ کی شان میں گستاخی کرنے کیخلاف مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر دھرنا دیکر ملوث ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا دھرنے کی قیادت مولانا عبدالصمد ہالیجوی، قاری غلام مصطفی کمبوہ، مولانا عارف، مولانا ابراہیم، مولانا خالد ا?رائیں ، قاری فتح محمد اور مولانا لیاقت آرائیں نے کی مظاہرین کے وفد نے تھانے میں ڈی ایس پی سعید شیخ اور ایس ایچ او محراب پور اکبر چنہ سے مذاکرات کرکے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گستاخ صحابہ عمران نوناری کو گرفتار کرکے مقدمہ داخل کیا جائے مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند نوجوان عمران نوناری نے سوشل میڈیا پرحضرت امیر معاویہ کی شان میں گستاخی کرکے دل آزاری کی ہے عید سے کئی روز قبل ہماری جانب سے پولیس کو مقدمہ کی درخواست د ی گئی مگر پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے یہ حساس معاملہ ہے جس پر مذہبی طبقہ خاموشی اختیار کرنے والا نہیں یہ احتجاج ہمارا پرامن احتجاج صرف یہ جاننے کیلئے رکھا گیا ہے کہ آخر پولیس نے اب تک ہماری درخواست پر کارروائی کیوں نہیں کی پولیس نے ایک روز کا ٹائم مانگا ہے اگر گستاخ صحابہ کو فوری طور پر گرفتار نہیں کیا گیا تومذہبی جماعتیں اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا علان کرینگیں دوسری جانب میلاد کمیٹی اور پاکستان سنی تحریک ضلع نوہشروفیروز کے وفد نے بھی حافظ ایاز چانڈیو، مولونا عارف، مولاناعرفان سکندری، حافظ انعام اللہ میمن کی قیادت میں ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے ملاقات کرکے اصحاب رسول کی شان میں گستاخی کرنے والے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فوری طور ملزم عمران نوناری کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی سوشل میڈیا پر یوں گستاخی کی جرات نہ کرسکے ایس ایچ او محراب پور اکبر چنہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes