ڈرامہ سیریل ”چراغ“ میں میرا کردار ایک ماں کا ہے اداکارہ جیا خان

Published on March 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

کہانی سبق آموز ہے ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کی ڈائریکشن نے ڈرامہ کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(یواین پی)ڈرامہ سیریل ”چراغ“ میں میرا کردار ایک ماں کا ہے اس کردار کی عکس بندی کے دوران ایسا گمان ہوتا تھا جیسے میں کردارنہیں کر رہی ہوں بلکہ مجھے لگا جیسے یہ رول ہر گھر میں ہر روز خواتین کر رہی ہوتی ہیں کیونکہ یہ کہانی ہر گھر کی کہانی ہے ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ جیاخان نے ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے بتایا ڈرامے کی کہانی مضبوط اور سبق آموز ہے ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد کی ڈائریکشن نے ڈرامہ سیریل کو چار چاند لگا دیئے ڈرامہ کے رائٹرو پروڈیوسر زکیر احمد بھٹی ہیں معاون پروڈیوسرز ڈاکٹر بی اے خرم اور آمنہ منظور جبکہ اس ڈرامے کے ڈی او پی اینڈ ایڈیٹر محمد سلمان ساجدہیں ڈرامہ سیریل ”چراغ“المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے تیار ہوا شائقین ڈرامہ اس کہانی کے ہر کریکٹر کو داد دیئے بغیر رہ نہیں سکیں گے ڈرامہ بہت جلد” پہچان پاکستان“ چینل اور” فلک“ ٹی وی پر آن ایئر ہوگا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes