وزیرخارجہ کی قومی ایشوز پرشہبازشریف، بلاول بھٹو کو مذاکرات کی دعوت

Published on June 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے قومی معاملات پرشہبازشریف اور بلاول بھٹو کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام رہنماؤں کو وزارت خارجہ آنے کی دعوت دوں گا، اگر شہباز شریف اور بلاول بھٹو نہیں آسکتے ، تو وہ خود ان کے پاس چلے جائیں گے، ملنے کا مقصد بھارت کی حالیہ کشیدگی پر اعتماد میں لینا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کووزارت خارجہ میں آنے کی دعوت پیش کرتا ہوں کہ آئیں ، تاکہ قومی سلامتی کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ لیکن اگر وہ میرے پاس نہیں آنا چاہتے تو وہ مجھے بلائیں میں ان کے پاس جانے کو تیار ہوں، کیونکہ قومی معاملات پر میری کوئی انا اور ضد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں سے ملنے کا مقصد بھارت کی حالیہ کشیدگی پر اعتماد میں لینا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی آفر کو سراہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی متوازن سیاست کرنے والے سیاستدان ہیں۔ لیکن یہ آفر وزیراعظم کی طرف سے آنی چاہیے تھی۔ ملک چلانے کی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے، کیونکہ وہ چیف ایگزیکٹو ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes