سندھ حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کی زمین واپس لینے کی دھمکی دیدی

Published on June 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

کراچی(یواین پی)صوبائی وزیر سعید غنی پاکستان سٹیل ملز کی زمین واپس لینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی فیصلہ ناقابل قبول نہیں ہے۔سعید غنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہانیاں بنا کر سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک خاتون کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو اس معاملے پر بگلیں بجا رہے ہیں، کل کو ان پر بھی اس طرح کے الزام لگ سکتے ہیں۔ مشکوک خاتون کے بیانات کو اجاگر کرکے پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کو کھڑا کر دیا گیا اور جھوٹے الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک مشکوک خاتون کے بیانات کو ہیڈ لائنز میں جگہ دی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes