فصل کو پانی لگانے پر جھگڑا، ایک شخص قتل جبکہ متعدد افراد زخمی

Published on June 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

فصل کو پانی لگانے پر جھگڑا، ایک شخص قتل جبکہ متعدد افراد زخمی
ہارون آباد (یو این پی) تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں واقع چک نمبر 41تھری آر میں فصل کو پانی لگانے پر جھگڑا۔ ایک شخص قتل جبکہ متعدد افراد زخمی ۔ مبینہ طور پر لڑائی میں کلہاڑیاں، کسیاں ، مکے ، گھونسے لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بھاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ریفر کر دیا گیا ۔ مقتول کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی جو 6 بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزم شبریز اختر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا مقتول کے ورثاءنے باقی ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد نے میڈیا کو بتایا کہ اسکا مقدمہ 253/20 زیر دفعہ 324 کے تحت پہلے ہی درج ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ ورثاءکو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہو گی۔
ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے بچاؤ کے لیے ولیج لیول پر کمیٹیاں تشکیل
ہارون آباد (یو این پی) ہارون آباد میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے بچا¶ کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے ولیج لیول پر کمیٹیاں بنا دی ہیں جس میں گا¶ں کا نمبردار، دو زمیندار ، پٹواری حلقہ اور فیلڈ اسسٹنٹ شامل ہیں اِن کمیٹی ممبران کی گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کے ملٹی پرپز ہال میں باقاعدہ ٹریننگ کروائی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہارون آباد کو ہر ممکن اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے زمیندار حضرات کے تعاون سے ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے بچایا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes