ثانیہ مرزا نے پرتگال اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Published on May 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,677)      No Comments

5
لزبن ۔۔۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پرتگال اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں ایوا ہرڈینووا اور ویلیریا سولو کو سٹریٹ سیٹ میں شکست فاش سے دو چار کر کے ٹائٹل جیتا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ایوا ہرڈینووا اور ان کی روسی جوڑی دار ویلیریا سولو کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes