وزیراعظم نے پی آئی اے طیاروں کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کردی

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے طیاروں کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کردی، پی آئی اے کے اخراجات کم کیے جائیں جبکہ آمدن اور مالی وسائل بڑھانے پر توجہ دی جائے، پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانا ترجیح ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں قومی ائیرلائن میں اصلاحات اور تنظیم نو کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو پیش قومی ائیرلائن میں اصلاحات اور تنظیم نو کا روڈمیپ پیش کیا گیا۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے وزیراعظم کو طیارہ حادثے کی تحقیقات اور متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ سی ای او نے بتایا کہ ادارے کو تقریباً 6 ارب روپے ماہانہ خسارے کا سامنا ہے۔ادارے میں ساڑھے 14 ہزار ملازمین ہیں۔ جن کی تنخواہوں پر24 ارب سالانہ اخراجات آتے ہیں۔گزشتہ12سالوں میں10 سربراہ تبدیل کیے جاچکے ہیں۔ بریفنگ میں سی ای او نے بتایا کہ میری تعیناتی کے گزشتہ 14ماہ میں 3 ماہ عدالتی کیسز کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر رہے۔ وقت کے ضیاع سے اصلاحات کا عمل شدید متاثر ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے باعث اداروں میں اربوں روپے کے ماہانہ نقصان کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog