ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ کی زیر صدارت ماڈل ڈرگ آبیوز سنٹرز کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد

Published on December 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ماڈل ڈرگ آبیوز سنٹرز کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان کے علاوہ فیصل ویلفیئر فورم سے ڈاکٹر جعفر حسن مبارک،انجمن انسداد منشیات کے جنرل سیکرٹری محمد انوارخان،سوشل ویلفیئر، پنجاب پولیس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نشہ کے عادی افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پارکوں،گرین بیلٹس ودیگر مقامات پر نشہ کی حالت میں مبتلا افراد کو بحالی سنٹرز منتقل کرنے کے لئے جلد مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ ان کا علاج معالجہ اور کونسلنگ کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افرادکو علاج کے لئے منتقل کرنے کے سلسلے میں بحالی سنٹرز بھی قائم کئے جائیں گے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہلے ہی سنٹر کام کررہا ہے جسے مزید بہتر کیا جائے گا۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود اور نشہ کے خلاف نفرت بیدار کرنے والی این جی اوز کو مختلف ٹاسک تفویض کئے اور کہا کہ نشہ ایک عفریت جو معاشرے کے لئے ناسور ہے جس کا جڑ سے خاتمہ کرکے نوجوان نسل کو اس بیماری سے پاک کرنا ہے جس کے لئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes