فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد جنوبی پنجاب کے ثقافتی دورے پرروانہ

Published on June 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

فلم کی کاسٹ اور لوکیشنز کے لئے شوبز سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کرینگے
لاہور(یواین پی)معروف فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد اپنی نئی پنجابی فلم ”کالاطوفان“ کی لوکیشنز دیکھنے کے لئے ان دنوں جنوبی پنجاب کے ثقافتی دورے پر ہیں وہ اپنے ثقافتی دورے کے دوران بہاولنگر،بہالپور،ملتان،پاکپتن،وہاڑی اور بورے والہ کا وزٹ کریں گے اپنے دورے میں شوبز سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کرینگے فلم کی لوکیشنز اور کاسٹ کے لئے جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن رائٹرڈاکٹر بی اے خرم سے ان کی خصوصی نشست ہوگی واضح رہے کہ پنجابی فلم ”کالا طوفان“ المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے بننے جا رہی ہے فلم کی کاسٹ میں نامورسینئر فنکاروں سمیت نئے چہروں کو بھی چانس دیا جائے گافلم کی کہانی و ڈائیلاگ معروف مصنف واجد زبیری نے لکھے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes