عمر اکمل کی ولیمہ تقریبات ختم ‘کرکٹرز اور شوبز سمیت اہم شخصیات کی شرکت

Published on April 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,033)      No Comments

umar-akmal-wedding-picture-2
لاہور ۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل کی شادی کی تقریبات جمعرات کی رات ختم ہوگئیں ۔تقریبات کے آخری روزعمر اکمل کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور کے ایک فارم ہاؤس پر ہوئی ، ولیمے کی تقریب میں موجودہ اور سابق کر کٹر ز کے علاوہ شو بز شخصیات اور ان کے عزیز واقار ب بڑی تعداد میں شریک ہو ئے ۔جن میں قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ و کپتان معین خان ،پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان ،قومی ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق ،محمد حفیظ ،اظہر علی ،سہیل تنویر،وہاب ریاض ،سلمان بٹ ،محمد عامر ،محمد آصف ،قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق ،مشتاق احمد ،مولانا طارق جمیل ،لاہور ریجن کے سابق صدر خواجہ ندیم ،عبوری کمیٹی ایل سی سی اے کے چیئر مین سردار سعادت خان ،اداکار جان ریمبوان کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ ،شوکت خان اورابرار لحق سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ولیمہ کی تقریب میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ۔تقریب مقررہ وقت سے تقریبا 35منٹ قبل ہی ختم ہو گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题