آئندہ چند روز کے دوران پاکستان میں اموات بڑھ سکتی ہیں: وزیراعظم

Published on June 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آئندہ چند روز کے دوران پاکستان میں اموات بڑھیں گی جبکہ ایس او پیز کی خود نگرانی کروں گا، جس صوبے میں ایس اوپیزپرعملدرآمد نہیں ہوگا ایکشن لیں گے اور مکمل بند کردیا جائے گا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سختی کا وقت آ گیا ہے۔کورونا صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہم نے بھارت جیسالاک ڈاؤن نہیں کیا۔ لاک ڈاؤن کےدوران بھارت کے 84 فیصد گھرانوں کی آمدن کم ہوئی۔ ہمسایہ ملک میں تین کروڑ نوجوان لوگ بیروز گار ہو گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں امیرطبقے کولاک ڈاؤن سے فرق نہیں پڑا، پہلے دن سے کہہ رہا تھا غریب لوگوں کا سوچنا ہو گا، ہم اس لیے بچے کیونکہ ہم نے پوری طرح لاک ڈاؤن نہیں کیا۔ احساس کیش پروگرام میں 120ارب روپیہ تقسیم کیا، اس وجہ سے ہمارے بھارت جیسے حالات نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题