بلوچستان میں بارش ‘ہنہ جھیل 5ماہ بعد دوبارہ پانی سے بھر گئی

Published on March 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 743)      No Comments

images
کوئٹہ (یوا ین پی)بلوچستان میں کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بارش سے ہنہ جھیل 5ماہ بعد دوبارہ پانی سے بھر گئی۔ صوبائی محکمہ آب پاشی نے لسبیلہ کے صنعتی علاقوں کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی شروع کردی ۔بلوچستان میں بارش کراچی والوں کے لیے بھی اچھی خبر لائی ہے، حب ڈیم میں پانی آنے لگا ۔کوئٹہ میں موسم بہار کی پہلی بارش سے موسم ایک بار پھر خوش گوار ہوگیا۔گرج چمک کے ساتھ بادل وقفے وقفے سے برستے رہے ۔جس سے کوئٹہ کے تفریحی مقام حنہ جھیل کی رونقیں بھی لوٹ آئیں، بارش نہ ہونے سے یہ جھیل پانچ ماہ سے ویران تھی ۔ محکمہ آب پاشی بلوچستان کے مطابق برسات کے بعد حب ڈیم میں پانی کی آمد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ آب پاشی نے حب ڈیم کے گڑھوں سے پمپنگ کے ذریعے پانی جمع کر کے محکمہ پبلک ہیلتھ اور لیڈا کو فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes