ہارون آباد اور گردو نواح میں جعلی دودھ کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری

Published on June 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءخوشنما پیکنگ میں فروخت ہو نے لگیں انتظامیہ خاموش

ہارون آباد (یو این پی) ہارون آباد اور مضافات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کے باعث جعلی دودھ کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے عوام الناس بطور خاص بچوں کو زہر کھلا رہے ہیں ، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءخوشنما پیکنگ میں فروخت ہو رہی ہیں جن میں پاپڑ ،نمکو انتہائی ناقص میٹریل اور گھی تیل سے تیا رہوتا ہے ۔ پیکنگ کے اوپر لفظ ”حلال “ لکھ دینے سے وہ چیز حلال ہو جاتی ہے جبکہ اُس میں ذائقہ بنانے کیلئے استعمال ہونے والے مختلف اجزاءسور کی چربی کے حامل ہوتے ہیں انتہائی مضر صحت، گھٹیا اور گھروں میں تیارکردہ لوکل کیچپ اور مایونیز بنانے والے بھی موت بانٹ رہے ہیں، زیادہ تر برگر /شوارما بیچنے والے اپنی کیچپ اور مایونیز خود تیار کرتے ہیں جو کہ انتہائی ناقص ، غیر معیاری اور مضر صحت ہوتی ہے بیکری والوں نے بھی اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنا چھوڑ دی ہے جس پر فوڈ اتھارٹی خاموشی اختیار کر کے عوام کے حقوق دانستا ًپامال کر رہی ہے ۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog