کورونا کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے شاہ محمود قریشی

Published on June 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسراءکی ملاقات
ہارون آباد (یو این پی) سابق ایم پی اے ہارون آباد ، رہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری شوکت محمود بسراءکی وزارت خارجہ میں مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ موجودہ وبائی صورتحال سمیت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چودھری شوکت محمود بسرا نے کرونا وبا کے دوران اس مشکل گھڑی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے حوالے سے سفارتخانوں کی بہترین کارکردگی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ محدود معاشی وسائل کے باوجود، کرونا وبا کے پھیلاؤکو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے ہمیں یہ بات ذہن نشین رکھنا ہو گی کہ کرونا ایک عالمی وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ہمیں بحیثیت قوم متحد ہو کر اس وبا کے پھیلاؤکو روکنا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes