شعائراسلام کی توہین پر مبنی فلم”زندگی تماشا“ کو بین ہی رکھا جائے

Published on January 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

فلم میں مذہب اسلام اور تاجدار گولڑہ کا نعتیہ کلام پیش کر کے اسلامی تشخص کا مذاق اڑایا گیا
عبدالحکیم (یو این پی) شعائراسلام کی توہین پر مبنی فلم”زندگی تماشا“ کو بین ہی رکھا جائے انجمن مہریہ نصیریہ کے اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور تفصیل کے مطابق انجمن مہریہ نصیریہ عبدالحکیم ضلع خانیوال کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شعائر اسلام کی توہین پر مبنی فلم (زندگی تماشا)کے خلاف متفقہ قرارداد کے ذریعہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ فلم میں مذہب اسلام اور تاجدار گولڑہ پیر سید مہر علی شاہ کا نعتیہ کلام پیش کر کے دنیا میں اسلامی تشخص کا مذاق اڑایاگیا جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور صوبائی وزیر نشرواشاعت پنجاب وفاقی وزیر نشرواشاعت وفاقی وزیر مذہبی امور وزیراعظم پاکستان اور پیمرا کے افسران سے مذہبی منافرت پھیلانے والی اس فلم کو بین رکھنے مطالبہ کیا ہے اس موقع پر حاجی خرم نواز مہروی، میاں بشارت، بشیر احمد گولڑوی، ذوالقرنین قادری، محمد آصف و دیگر نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes