غربت نے محراب پور ٹاو¿ن کمیٹی کے ملازم کو خودکشی پر مجبورکردیا

Published on June 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی) معاشی حالات کمزور ہونے کی وجہ سے گھریلو اخراجات پورے نہ کرپانے پرمحراب پور ٹاو¿ن کمیٹی کے ملازم نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی متوفی 30 سالہ پرویز شیخ عرف چانڈیو کی نعش ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل۔ پولیس تفصیلات کے مطابق محراب پور ٹاو¿ن کمیٹی کے ملازم نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی متوفی 30سالہ پرویز شیخ عرف چانڈیو کی نعش ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق گھریلو معاملہ ہے مزید تفتیش جاری ہے ٹاو¿ن کمیٹی محرابپور کے ملازم سات بچوں کے والد پرویز شیخ نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی قریبی ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والا معاشی حالات کمزور ہونے کی وجہ سے گھریلو اخراجات پورے نہیں کر پارہا تھا جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے ضلع نوشہرو فیروز میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیاہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes