بورے والا میں افسوسناک حادثہ، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

بورے والا: (یواین پی) بورے والا میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں لاہور روڈ پر منی ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین بچوں اور خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔کار سوار عارف والا سے اپنے گھر آ رہے تھے کے مانا موڑ کے قریب حادثہ ہو گیا۔ بد قسمت کار سوار محمد نگر بورے والا کے رہائشی تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں جبکہ دو زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes