بھارت نے لداخ میں کرنل سمیت30فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

Published on June 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی) چین اور بھارت کے درمیان سرحدی علاقے میں جھڑپ کے نتیجے میں ایک کرنل سمیت30کے قریب بھارتی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے. یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر رونما ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کئی ہفتوں سے سرحد پر تناﺅ جاری ہے اور فریقین کی جانب سے اضافے دستے سرحد پر تعینات کردیے گئے تھے ابتدائی طور پر بھارت کی جانب سے ایک افسر سمیت تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعدازاں بھارتی فوج نے 30فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے.جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں کا سب سے بڑا خونی تصادم ہے کیونکہ اس سے قبل دونوں کے درمیان تنازع میں کبھی کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی‘بھارتی فوج کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہونے والے 17 مزید فوجی انتہائی اونچائی پر شدید ٹھنڈ کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جس ے بعد مرنے والے فوجیوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے.بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ واقعہ تبت کے عین سامنے واقع لداخ کے علاقے میں وادی گلوان میں پیش آیاساڑھے تین ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان مستقل بنیادوں پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہاں باقاعدہ طور پر سرحد پر حد بندی نہیں کی گئی لیکن کئی دہائیوں سے یہاں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تھی. اس سے قبل بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف اموات ہوئی ہیں لیکن چین نے کسی بھی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی اور پورا الزام بھارت پرعائد کیا تھا بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا تھا پیر کی رات پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دونوں طرف جانی نقصان ہوا، بھارتی فوج کو ایک افسر اور دو سپاہیوں کا جانی نقصان اٹھانا پڑا.ترجمان نے کہا تھا کہ دونوں فریقین کی سینئر فوجی قیادت اس وقت موقع پر موجود ہے تاکہ صورتحال کے تناﺅ میں کمی لائی جا سکے‘علاقے میں تعینات ایک بھارتی افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ یہاں فائرنگ بالکل نہیں ہوئی اور مرنے والے بھارتی افسر کرنل تھے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ کوئی فائرنگ نہیں کی گئی کسی قسم کا اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا، یہ پرتشدد جھڑپیں ہاتھوں سے ہوئیں دوسری جانب چین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارت پر سرحد پار کر کے چینی اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا.چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاﺅ لیجیان نے کہا تھا کہ بھارتی فوجی دستوں نے دو مرتبہ سرحد پار کی، اشتعال انگیزی کی اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کی سرحدی افواج کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی‘واضح رہے کہ مئی سے اب تک جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان جاری تناﺅ میں ہزاروں فوجی دستے آمنے سامنے آ چکے ہیں جس پر ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی خطے میں ایک بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes