سستی و کاہلی دانتوں کی بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف،نئی تحقیق

Published on December 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

\"6\"

برلن… سستی و کاہلی نہ صرف موٹاپے اور امراضِ قلب سمیت بے شمار بیماریوں کا سبب بنتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دانتوں کے امراض کو بھی اپنے ہمراہ لاتی ہے۔ جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیوں سے کترانے والے اوسط عمر کے افراد میں دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاہلی دیگر خطرناک بیماریوں کے ساتھ ساتھ دانتوں سے ہاتھ دھونے کا باعث بھی بن سکتی ہے اس کے مقابلے میں کھیل کود اور دیگر جسمانی سرگر میوں میں مصروف رہنا دانتوں کو مضبوط رکھنے کے ساتھ ساتھ اچھی صحت کا موجب بھی بنتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes