معروف اداکار ، کمپیئر اور سابق رکن قومی اسمبلی طارق عزیز انتقال کر گئے

Published on June 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

لاہور (ڈاکٹربی اے خرم)پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور طارق عزیز شو اور بزم طارق عزیز جیسے شہرہ آفاق ٹی وی پروگرام سے شہرت پانے والے طارق عزیز حرکت قلب بند ہونے سے انتقا ل کر گئے انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جانی مانی شخصیت اور ہر پاکستانی کی دلعزیز شخصیت طارق عزیز جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔معروف ٹی وی میزبان چند دنوں سے علیل تھے اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، صدر ، وزیراعظم ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں، شوبز شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکرکے افراد کا اظہار تعزیت ۔ اپنے اپنے پیغامات میں طارق عزیز کو زبردست خراج تحسین پیش وفات کو شوبز انڈسٹری کیلئے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا ۔ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت صبر و جمیل کی دعائیں بھی کیں ۔طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناو¿نسر تھے۔طارق عزیز نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی۔انہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں کئی فلموں میں اداکاری کی۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغاز کیا۔پی ٹی وی کا خبر نامہ پڑھنے والے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز بھی طارق عزیز کو یہ حق حاصل ہے۔ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے بیٹے نے بھی کی ہے۔طارق عزیز پی ٹی وی کے کوئز شو نیلام گھر کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔جو پہلے 1974 میں نشر ہوا تھا ، بعد میں اس کا نام بدل دیا گیا۔ان کے پروگرام کا نام طارق عزیز شو اور بعد میں بزم طارق عزیز کے نام سے جانا جاتا تھا۔وہ 1997 سے 1999 کے درمیان پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔طارق عزیز کے انتقال کی خبر سے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے طارق عزیز کی وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے لواحقین سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کی فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں ٹیلی ویژن کے شعبے میں طارق عزیز ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ طارق عزیز کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا معروف آرٹسٹ اور طارق عزیز شو کے بانی طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی عوام کو تعلیم و تفریح فراہم کی۔طارق عزیز اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادبی شخصیت تھے، اپنے پروگرام کو عوام کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا۔لوگوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کا سابق رکن قومی اسمبلی و معروف کمپیر طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے طارق عزیز نے کمپیرنگ کو نئی جہت اور رنگ دیا دعا ہے اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین ۔طارق عزیز کے انتقال کی خبر سے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے جب کہ شوبز انڈسٹری اور دیگر شخصیات بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔طارق عزیز کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے معروف اداکار جاوید شیخ نے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی. علاوہ ازیں معروف اداکار بہروز سبزواری نے طارق عزیز کو انے اساتذہ میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ ان کو پی ٹی وی کی پہلی اناﺅنسمنٹ کا اعزاز حاصل تھاان کا مزید کہنا تھا طارق عزیز کی شخصیت بہت ہما جہت تھی اور ان کا کوئی متبادل نہیں ان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا. بہروز سبزواری نے بھی ان کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ ایک سفر کے دوران وہ میرے ہمراہ تھے جب انہوں نے بہت سی آیات ترجمے کے ساتھ بتائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题