آرمی چیف کا معروف براڈ کاسٹر طارق عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس

Published on June 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیجنڈری براڈ کاسٹر اور شاندار آرٹسٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ آرمی چیف نے طارق عزیز کی رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes