چین کے ساتھ لڑائی میں بھارتی فوج کے 76 فوجی زخمی، کئی ہمیشہ کیلئے معذور ہوگئے

Published on June 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) چین کے ساتھ لڑائی میں بھارتی فوج کے 76 فوجی زخمی، کئی ہمیشہ کیلئے معذور ہوگئے، بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ چینی فوج نے بھارت کے بڑی تعداد میں فوجیوں کوخاردار تار لپٹے ڈنڈوں سے مارا جس سے وہ موقع پر ہی ڈھیرہوگئے ، بھارتی فوج میں بددلی پھیل گئی ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان معاملات نظررکھنے والے دفاعی تجزیہ نگاوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کے درجنوں فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔چین کےہاتھوں بھارتی فوج کو بڑے پیمانے پرجانی نقصان بھی پہنچا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کے 76 سے زائد فوجیوں کی چینی فوج نے پٹائی کے کے انکی درگت بنادی ، اسی دوران کئی بھارتی فوجی معذور ہوگئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے انہین حالات کے پیش نظرچین سے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔دوسری جانب چین کیساتھ سرحدی تنازعے کے حل کیلئے روس اور امریکا نے بھارت کی مدد کرنے سے انکار کردیا ہے،امریکی اور روسی قیادت نے دونوں ممالک کے تنازعے میں مداخلت کرنے سے معذرت کر لی۔چینی فوج کے ہاتھوں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار پر سکتہ طاری ہے۔ نریندر مودی کی حکومت اب تک چین کو کوئی جواب نہیں دے پائی ۔ چین کی جانب سے جارح حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے لداخ پر اپنا حق جتایا گیا ہے۔ چین نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اپنی فوج کو قابو میں رکھو ورنہ اب پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ چین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے مذاکراتی عمل کے دوران وعدہ خلافی کرتے ہوئے چین کے زیر کٹرول علاقوں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں چینی فوج نے کاروائی کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy