سنت نبوی پر عمل پیرا ہوکر درختوں کی حفاظت اور ان کے اگاؤمیں اپنا کردار ادا کریں۔راشدادریس

Published on August 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

نارووال(یو این پی)ضلع نارووال کے سینیئر صحافیوں حاجی راشد ادریس،اظہر نعیم،رانا طاہر حیات،میاں بلال،میاں ندیم،میاں افضل، ڈاکٹر طارق محمود،ثناءاللہ صافی اور زاہد صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سر سبز شاداب بنانے کیلئے اگر ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا لگائے تو پاکستان میں 20 کروڑ پودے ایک سال میں لگا کر فضائی آلودگی پر قابو پانے کیساتھ ساتھ صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاک نے 1400 سال قبل فرمایا تھا کہ جنگ میں بچوں اور خواتین کو نہ مارنا اور درختوں کو شہید نہ کرنا آج دنیا کے سائنسدان درختوں کی کٹائی کو فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دے رہے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم سنت نبوی پر عمل پیرا ہوکر درختوں کی حفاظت کیساتھ ساتھ ان کے اگاو¿ میں اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں کو اس طرح راغب کریں کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو سر سبز و شاداب بناسکیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ جتنے بھی انتظامیہ کے افسران پودے لگا رہے ہیں ان سب کو پابند بنائے کہ وہ پودوں کی دیکھ بھال کی بھی ذمہ داری لیں تاکہ اس کی نشوونما بہتر انداز میں ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog