ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا

Published on June 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور(یواین پی) ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا ہے، بارشوں کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس کے باعث آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، علامہ اقبال روڈ، سمن آباد، گلشن راوی، غالب کالونی، فردوس کالونی، لکشمی چوک، مال روڈ، سیکرٹریٹ، ایبٹ روڈ، نیو شالامار، چوبرجی اور مزنگ کے علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes