خیبرپختونخوا اسمبلی کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Published on August 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبرپختونخوا اسمبلی کی 11 رکنی کابینہ نے گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی گیارہ رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں ہوئی اور وزراءسے حلف قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی نے لیا۔
نئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر کیساتھ ساتھ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے۔ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات، قلندرخان لودھی محکمہ خوراک، شکیل خان محکمہ مال، محب اللہ محکمہ زراعت، ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات، سلطان محمد خان محکمہ قانون، ہشام انعام اللہ محکمہ صحت، کامران بنگش کو محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے ۔اسی طرح عبدالکریم کووزیراعلیٰ کے مشیر برائے صنعت کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ضیاءاللہ بنگش بھی وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔واضح رہے کہ اکبر ایوب خان نے من پسند وزارت نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جبکہ شاہ محمد نے بطور مشیر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنوبی اضلاع کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے جنوبی اضلاع کو کابینہ میں نظرانداز نہیں کرنا چاہئے تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题