رواں سال محدود حج ہو گا: سعودی حکومت کا اعلان

Published on June 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

ریاض: (یواین پی) سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال محدود حج ہو گا۔ملک میں مختلف قومتیوں کے مقامی افراد حج ادا کریں گے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ امسال محدود حج ہوگا۔ دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں نئے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں 5 لاکھ کے قریب وائرس سے اموات ہوچکی ہیں اور 70 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں-ایس پی اے کے مطابق وزارت حج نے بیان میں ہے کہ کورونا کی وبا کے ماحول، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلنے کے خطرات اور روز بروز دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر طے کیا گیا ہے کہ اس سال حج میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے عازمین کو محدود تعداد میں شریک کیا جائے گا-

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题