کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ، تمام انتظامات مکمل

Published on September 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ یوم عاشور کے موقع پر 5 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ شہر میں ماہ محرم کے لئے مزید سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ماہ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کے امام بارگاہوں میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق تمام امام بارگاہوں پر باڈی سرچنگ کے ذریعے تمام افراد کی چیکنگ کی جائے گی۔ خواتین کی مجالس میں خواتین اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔6 تا 9 محرم الحرم کو مختلف مقامات سے تقریباً 14 علم کے دستے جلوس برآمد ہونگے جن کے لیے مناسب سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے جس میں پولیس اور ایف سی بھی تعنیات ہو گی۔کوئٹہ میں 7 محرم الحرم کے جلوس کے لیے 3000 جبکہ یوم عاشورہ کے دن تقریباً 5200 پولیس اور ایف سی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی دوران محرم سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy