حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت

Published on June 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو پی سی بی کی ہدایت پر قرنطینہ کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی ویب سائٹ اور ٹویٹر اکاؤنٹ سے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ سے قبل تینوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھی۔پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا، جیسے ہی رزلٹ موصول ہوا انھیں فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان سے مکمل رابطے میں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes