توانائی کی ضروریات کیلئے24 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔وزیراعظم

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

تھرپارکر (یواین پی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ ہماری بساط سے باہر ہے، گیس درآمد کیلئے کوشش کررہے لیکن ابھی تک انتظام نہیں ہوسکا۔ انہوں نے تھرانرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھرکول مائنزفیزٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول منصوبہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔تھرکوئلے پرچار ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگے ہوئے ہیں،تھر سے پیدا بجلی 10روپے فی یونٹ ہوگی اور 300سال تک بجلی بنائی جاسکتی ہے، کوئلے سے استفادہ کر کے ملکی صنعتیں ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، تھر میں حکومت کے اقدامات سے ہزاروں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy