افغانستان کا کراچی پورٹ پر مزید انحصار نہ کرنے کا اعلان

Published on November 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

کابل(یواین پی) بھارت سے تجارتی سامان ایران کے راستے افغانستان لے جانے کے روٹ کا افتتاح کردیا گیا جب کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کھلنے کے بعد اب و ہ کراچی پورٹ پر مستقل انحصار نہیں کریں گے۔

افغانستان، بھارت اور ایران کے درمیان نئے تجارتی روٹ کا افتتاح کرنے کے ضمن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ افغان حکام اور بھارتی سفیر من پریت وہرہ نے شرکت کی اور اس نئے روٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ بھارتی پورٹ سے براستہ ایرانی بندرگاہ چاہ بہار اور وہاں سے افغان پورٹ نمروز پہنچنے والی یہ پہلی کھیپ گندم کی تھی جو کہ سات لاکھ ٹن گندم پر مشتمل تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme